ڈیلی اردو آن لائن اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ پاکستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے سب بچوں کو یکساں تعلیم دینی چاہئے۔ پاکستان کے ہر شہری کو ارزاں علاج کی سہولت حاصل ہونی چاہئے۔ اس وقت پاکستان پر مخصوص طبقات نے قبضہ کر رکھا ہے، اس کے وسائل مخصوص ٹولوں نے اپنی گرفت میں لے رکھے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نئے نئے برہمن پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان حاصل کرنے والے، اس کےلئے جان لڑانے والے، اس کو اپنے پسینے سے توانائی فراہم کرنے والے شودر بنا کر رکھ دیئے گئے ہیں۔ امیروں کے سکول، ہسپتال، بستیاں حتیٰ کے قبرستان بھی الگ ہیں۔ صحت اور تعلیم کو تجارت بنا دیا گیا ہے۔ غریب کے ہونہار بچے امراءکی نالائق اولادوں کے سامنے بے بس ہیں۔
ڈیلی اردو آن لائن پاکستان کے بالادست طبقات کو انسان بنانے، انسانیت سکھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ ” کاخ امراء“ کویاد دلاتا رہے گا کہ در و دیوار ہلا دینے والوں سے ڈرو، اس وقت سے ڈرو جب خدا کے عذاب سے پہلے عوام کا عذاب تم پر نازل ہو جائے۔