ہماری فوج کی شاہ خرچیاں


۱۱ جون ۲۰۲۱ کو وزیرخزانہ شوکت ترین نے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا جس کے مطابق ملکی دفاعی بجٹ 74 ارب سے زائد اضافے کے بعد 1373 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔  مگر یہ تو آدھی خبر ہے۔

پوری خبر یہ ہے:

ریٹائیرڈ فوجیوں کی پینشن سویلین بجٹ سے۔

پورا سال چلنے والے عسکری آپریشنز کا پورا خرچہ سویلین بجٹ سے۔ جہاں جہاں فوج ،رینجرز ، FC، کوسٹ گارڈ، مجاہد فورس تعینات ہے انکا مکمل خرچہ سویلین بجٹ سے۔

اسلحہ خریدنے اور اس پر جو قرض ہے اسکا بوجھ سویلیین حکومت پر۔

کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے جب حکومت فوج کو طلب کرتی ہے تو اسکا معاوضہ الگ سے فوج حکومت سے وصول کرتی ہے جبکہ اس سب کے لیے درکار سامان اور مشینری کی خریداری کا خرچ بھی سویلین حکومت  کے ہی ذمہ ہوتا ہے۔ یہ سب تو 1373 ارب روپے کے علاوہ ہے۔ 

کل ملا کر دو ہزار ارب سے بھی زیادہ دفاعی اخراجات اور جن بائیس کروڑ لوگوں کے دفاع کے نام پر اتنے پیسے بٹورے جا رہے ہیں ان کی صحت اور تعلیم کے لیئے کل ملا کر پچاس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

لخ دی لعنت

چائنہ کا ہیلتھ بجٹ 650 بلین ڈالر ہے جوکہ اس کی ٹوٹل جی ڈی پی کا 7 فیصد ہے، "چائنہ کا دفاعی بجٹ محض 180 بلین ڈالر ہے" اور تعلیم کا بجٹ 685 بلین ڈالرز ہے اور ہمارے جیسے کھٹارہ بھیک منگو ملک کا ‏دفاعی بجٹ 1373ارب روپے ٹوٹل بجٹ کا کثیر حصہ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے 2019 کے سرکاری دستاویزات کے مطابق 2018 میں دفاعی بجٹ 11 سو ارب ہونے کے باوجود محکمے نے 1600 ارب روپے قومی خزانے سے بغیر بتائے اٹھا لیئے تھے، یہ ہی واردات اس سال 19/20 میں ہوئی جو 1200 ارب بجٹ ہونے کے باوجود  150 ارب زائد استعمال کرلیئے گئے تھے اس مرتبہ بھی 1300 ارب سے زائد استعمال کرلیئے جائیں گے، جبکہ صحت کا بجٹ 28.352 ارب روپے اور تعلیم کا بجٹ 91.97 ارب روپے رکھا گیا ہے۔۔۔

اب یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنا بڑا بجٹ آخر استعمال ہو گا کہاں؟ 

چند ترانے، ڈرامے اور فلمیں بنانے پر؟ پاکستان کے ہر شہر میں ڈی-ایچ-اے بنانے پر؟ 

60 بلیئن ڈالر سے زیادہ کے بزنس امپائر کو مزید بڑھانے پر؟ ۱۵۰ ملین ایکڑ اراضی پر قابض ہونے کے باوجود مزید رقبوں پر قبضہ کرنے پر؟ 

سویلین حکومتوں کی جوڑ توڑ کرنے اور سیاست میں دخل اندازی کرنے پر؟ 

دہشت گرد تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے پالنے پر؟ 

اور اپنے ہی شہریوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان سے جنگ کرنے پر؟ 

اور دفاع؟ 

کس کا دفاع؟ 

مشرقی پاکستان کا؟ 

کارگل کا؟ 

سیاچین کا؟ 

کشمیر کا؟ 

دُشمن سے سودے بازی کرنے کے بعد پاکستان کی سڑکوں پر وردیاں، گھنگرو اور چُوڑیاں پہن کر احتجاج کرنے کے لیے کیا کھربوں کا بجٹ چاہئیے 

کہ ہاۓ! دنیا والو! دیکھو کسطرح سے ہم نے اپنے دُشمن سے کشمیر پر سودے بازی کر لی ہے اور اب اپنی بےوقوف عوام کو ہم کبھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر، کبھی بچوں کو گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ میں سڑکوں پر کھڑا کر کے، کبھی دُشمن کو ڈرانے کے لیے گانے ریلیز کر کے اور کبھی تیز و تند جزبات سے بھرے ہوۓ بیانات دے کر مزید بےوقوف بنا رہے ہیں۔ 

مزید ستم یہ کہ مہنگائی سے مر رہے عوام کا پیٹ چیر کر  1300 ارب نکالنے والے اب ملک میں امریکی فوج کو اڈے دے رہے ہیں۔ ان اڈوں کے بدلے ملنے والے ڈالر جرنیلوں کی جیب میں جائیں گے جیسے پہلے گئے تھے جبکہ عوام کے حصے میں آئے گی دہشتگردی اور مزید اموات۔ 

  آپ لوگ اپنی ترجحیات جان لیں ہمیں تعلیم ، صحت سے زیادہ اسلحہ عسکری طاقت میں دلچسپی ہے پھر سب ہی شکایت کرتے ہیں ہماری ہسپتالوں میں ناقص انتظامات ہیں، مریضوں کا ٹھیک سے خیال نہیں رکھا جاتا، تعلیمی شعبے کا برا حشر ہے، بچے جو ہمارا مستقبل ہیں ، ملک کے چار کروڑ بچے مڈل تک تعلیم حاصل نہیں کرپاتے....! اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں سوال کریں یا پھر رونا بند کریں.....

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی